Safir e Bharat

آل انڈیا مومن کانفرنس کی پریس کانفرنس،’انڈیااتحاد‘ کی حمایت کاعلان

نئی دہلی(پریس ریلیز) آل انڈیا مومن کانفرنس نے انصاری ہاؤس فیاض گنج آزاد مارکیٹ میں پریس کانفرنس کی اور ملک کی سیکولر جماعتوں کے گروپ انڈیا الائنس کی حمایت کا اعلان کیا۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےآل انڈیا مومن کانفرنس کے قومی صدر ایڈوکیٹ فیروز احمد انصاری نے کہا کہ مومن کانفرنس انصاری برادری کی۱۰۰؍ سال سے زیادہ پرانی سماجی تنظیم ہے جس نے کانگریس کے ساتھ مل کر آزادی کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا۔ہماری تنظیم نے کانگریس سےانصاری برادری کے آبادی کے تناسب کے حساب سے لوک سبھا کےلئے ٹکٹ کامطالبہ کیا، مگر کانگریس کی اعلی قیادت نے ہمیں ایک بھی ٹکٹ نہیں دیا۔ ہمیں ایسا لگتاہے کہ کانگریس پارٹی میں جو پالیسی ساز ہیں، یہ سب ان کی کارستانی ہے ورنہ کانگریس کی اعلی قیادت ا نتہائی سوجھ بوجھ والی ہے،ہم سے وعدہ بھی کیا گیا تھا، مگر آخر وقت میں مومن کانفرنس کونظرانداز کیا گیا۔انہوں نے مزید کہاکہ اب جبکہ ملک کے حالات کافی دیگرگوں ہیں، ملک اورآئین خطرے میں ہے، جس کو بچانا سبھی سیکولر ذہن رکھنے والے ہندوستانی باشندوں کی ذمہ داری ہے، اسی کے مد نظر مومن کانفرنس نے بھی انڈیا اتحادکی حمایت کا فیصلہ کیا ہے، اور پورے ہندوستان میں انڈیا اتحاد کےامیدواروں کو کامیاب بنانے کےلئے اپنی بھر پور کوشش کرے گی۔

کانفرنس کے قومی ایگزیکٹو صدر اور دہلی کے ریاستی صدر حاجی محمد عمران انصاری نے کہا کہ میں نےسیکولرازم اور ملک کو بچانے کےلئے اپنی قربانی دی ہے، ورنہ میں چاہتا تو آزاد امیدوار کے طورپر بھی الیکشن لڑسکتا تھا، مگر میں نے ایسا نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ مومن کانفرنس نے انڈیا الائنس کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ چونکہ مجھ پر یہ الزام لگا یاجارہاتھا کہ ووٹ کاٹنے کےلئے میدان میں آنا چاہتے ہیں، اس غلط فہمی کو دور کرنے کےلئے بھی مومن کانفرنس نے انڈیااتحاد کااعلان کیا ہے۔عمران انصاری نے مزید کہاکہ ملک شدید بحران کے دور سے گزر رہا ہے، ایسے میں سیکولر جماعتوں کے گروپ انڈیا الائنس کے لیڈروں کے لیے الیکشن جیتنا ضروری ہے، اسی لیے مومن کانفرنس نے بھی اعلان کیا ہے۔ انڈیا الائنس اور مومن کانفرنس کے ہر سپاہی کی یہ بھی کوشش ہو گی کہ ملک کی ہر ریاست میں انڈیا الائنس کے حق میں زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کیے جائیں۔ حاجی عمران انصاری نے یہ بھی کہا کہ مومن کانفرنس ہمیشہ کانگریس اور سیکولر جماعتوں کی حمایت کرتی رہی ہے، اسی تناظر میں ہم نے لوک سبھا انتخابات 2024 میں انڈیا الائنس کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ مومن کانفرنس کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے حاجی انوار احمد انصاری نے کہا کہ مومن کانفرنس نے کانگریس اور جمعیت علمائے ہند کے ساتھ مل کر جدوجہد آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مجاہدین آزادی عبدالقیوم انصاری، ضیاء الرحمن انصاری، حبیب الرحمن انصاری نے بھی شرکت کی۔ وہ ہمارے عظیم رہنما رہے ہیں۔ آزادی کے بعد بھی ہم سماجی خدمت کے کام جوش و خروش سے کرتے رہے اور ہمیشہ امن پسند جماعتوں کا ساتھ دیا۔ پر ڈاکٹرمشتاق انصاری نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ اس موقع پر مومن کانفرنس کے دیگر عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔

Related posts

Leave a Comment

türk reklam ajansları reklam ajansları mail adresleri istanbul en iyi reklam ajansları istanbuldaki ajanslar listesi türkiyenin en iyi ajansları reklam ajansları listesi reklam ajans şirketleri türkiye en iyi ajanslar