Safir e Bharat

امام حسین ؑ وہ ذات پاک ہیں کہ جن کا وجود کائنات کی بقاء کے لئے ہے : صوفی راج انسان

پنجاب کے ہوشیار پور میں سرو دھرم خواجہ مندر کے قائم کرنے والے صوفی راج انسان کا پرانی دہلی کی ماتمی انجمن دستہ عباسیہ کے صدر آصف علی زیدی نے کیا استقبال

نئی دہلی:29 جنوری (سفیرِ بھارت بیورو) پنجاب کے ہوشیار پور میں سرو درھرم خواجہ مندر کی تعمیر کرانے والے اور حضرت امام حسین ؑ کی چار سالہ بیٹی حضرت سکینہ ؑ کا روضہ مبارک تعمیر کرانے والے صوفی فکر کے مالک محب اہلبیت صوفی را ج انسان نےاہلبیت ؑکے تعلق سے کہا کہ آج جو بھی ہوں وہ غریب نوازؒ کے صدقہ میں حاصل ہوا ہے کہ جن کے در سے انہیں اہلبیتؑ کا راستہ حاصل ہوا۔ انہوںنے کہاکہ جوپہلا لفظ میرے ذہن میںاور میرے دل میں اترا وہ امام حسین بن علیؑ ابن ابی طالب ؑہی کا نام ہے۔ یہ باتیں انہوںنے پرانی دہلی کے فراش خانہ میں دہلی کی قدیمی ماتمی انجمن ، دستہ عباسیہ کے صدر الحاج سید آصف علی زیدی سے ان کے گھر پرہوئی ایک رسمی ملاقات کے دوران کہیں ۔صوفی راج انسان نے کہا کہ امام حسین ؑ وہ ذات پاک ہیں کہ جن کا وجود کائنات کی بقاء کے لئے تھا ۔انہوںنے کہاکہ بہت سے لوگ ان کو صرف دین اسلام سے ہی جوڑتے ہیں جبکہ دین اسلام سے ان کو جوڑکرانہیں محدود کرنا ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ دنیا میں انسانیت کی سب سے بڑی مثال امام حسین علیہ السلام ہیں جن کا کوئی ثانی نہیں ملتا ہے ۔انہوںنے بتایا کہ وہ محب اہلبیت ہیں اور خود کو مولاکا محب کہلائے جانے پر فخر بھی کرتے ہیں۔انہوںنے بتایا کہ پنجاب کے ہوشیار پور میں انہوںنے سرو دھرم خواجہ مندر تعمیر کیا ہے جس میں جناب سکینہ ؑکا روضہ ،امام بارگاہ گلشن زہرا نام سے باغ ،علم مبارک ،غریب نواز کے تعلق سے اہم ترین تبرکات قائم کئے ہیں ۔صوفی راج انسان کا استقبال کرتے ہوئے انجمن دستہ عباسیہ کے صدر الحاج سید آصف علی زیدی نے کہاکہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ صوفی راج انسان نے ذکر اہلبیت کو عام کرنے کے لئے ایک مقام قائم کیا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ چند وجوہات کے سبب وہ جناب سکینہ کے روضہ مبارک کی افتتاحی تقریب میں شریک نہیں ہو سکےک لیکن آئندہ جو بھی تقریب وہاں منعقد کی جائے گی وہ اس میں جائیں گے ۔ الحاج آصف علی زیدی کے ساتھ مرزا کلیکشن اور ودھو کلیکشن چاندنی چوک کے مالک اور سماجی کارکن مرزا رجب علی، حسنین زیدی ، شہباز زیدی بھی موجود تھے ۔

Related posts

Leave a Comment

türk reklam ajansları reklam ajansları mail adresleri istanbul en iyi reklam ajansları istanbuldaki ajanslar listesi türkiyenin en iyi ajansları reklam ajansları listesi reklam ajans şirketleri türkiye en iyi ajanslar