Safir e Bharat

ہری مسجد و مدرسہ زینت القرآن میں جلسہ دستار بندی کا انعقاد

 جب چھوٹے چھوٹے معصوم بچے قرآن مجید کو حفظ کرنا شروع کرتے ہیں تو وہ اپنے دل کی عمیق گہرائیوں میں توفیق الٰہی اور سعادت عظیم کا سرور سرایت کرتے ہوئے محسوس کرتے ہیں: حاجی محمد خوشنود

نئی دہلی :28 فروری (سفیر بھارت بیورو )پہاڑ گنج کے چونا منڈی ہری مسجد و مدرسہ زینت القرآن میں جلسہ دستار بندی کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں مہمان خصوصی کے طور پر مسجد و مدرسہ کے صدر حاجی محمد خوشنود نے شرکت کی ۔ اس مبارک موقع پر مدرسہ کے تین بچوں نے قرآن حفظ کیا اور ان کی رسم دستار بندی کی گئی ۔اپنی تقریر میں صدر حاجی محمد خوشنود نے کہاکہ جب چھوٹے چھوٹے معصوم بچے قرآن مجید کو حفظ کرنا شروع کرتے ہیں تو وہ اپنے دل کی عمیق گہرائیوں میں توفیق الٰہی اور سعادت عظیم کا سرور سرایت کرتے ہوئے محسوس کرتے ہیں۔یہ وہ نورانی سعادت ہے جس کے مد مقابل تمام لطف و کرم اور سعادتیں ثانوی درجہ رکھتی ہیں۔ حافظ قرآن پر رب کریم کے تعلق کا دروازہ کھول دیا جاتا ہے اور اُس کا اپنے مولیٰ کے ساتھ خصوصی ربط قائم ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج جن تین بچوں جن میں حافظ محمد عمیر ، حافظ احسان اللہ ، حافظ مستقیم نے قرآن پاک حفظ کیا ہے۔ میں انہیں ان کے والدین اور ان کے استاد قاری کونین ، مسجد کے امام مولانا منتظم ، موذن حافظ امتیاز کو مبارکباد دیتا ہو ںاور اُمید کرتا ہوں کہ مدرسہ زینت القرآن سے ہر سال بچے حافظ قرآن بن کر نکلیں گے ۔ اہم شرکاء میں مسجد کے ممبران اشتیاق بھائی ، عثمان بھائی ، انتخاب بھائی ، حاجی بابو علی کے نام قابل ذکر ہیں

Related posts

Leave a Comment

türk reklam ajansları reklam ajansları mail adresleri istanbul en iyi reklam ajansları istanbuldaki ajanslar listesi türkiyenin en iyi ajansları reklam ajansları listesi reklam ajans şirketleri türkiye en iyi ajanslar