کونسلر شگفتہ چودھری زبیر کے ہاتھوں ای ڈی ایم سی اسکول میں شجر کاری
نئی دہلی :9جولائ (سفیر بھارت بیورو )سیلم پور اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والا چوہان بانگر وارڈ 227 میں ایک کے بعد ایک ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں۔ اسی سمت میں ای ڈی ایم سی پرائمری اسکول میں کونسلر شگفتہ چودھری زبیر نے شجر کاری کی ۔اس موقع پر بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد بھی موجود تھے ۔ شجر کاری کے دوران کونسلر شگفتہ چودھری زبیر احمد نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پیڑ پودے ہماری زندگی کا اہم حصہ ہیںاور ان کی دیکھ بھال کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسکول میں شجر کاری کی ضرورت اس لئے بھی ضروری ہے کہ جب طلبا و طالبات اپنے اسکول کا ماحول ہرا بھرا دیکھیں گے تو وہ اپنے گھر پر بھی پیڑ پودے لگائے گے اور ان کی اہمیت و افادیت کے بارے میں جانیں گے ۔ چودھری زبیر احمد نے کہاکہ شجرکاری کی اہمیت زمانۂ قدیم سے ہے۔ درختوں سے محبت کرنا اور ان کا خیال رکھنا، کئی اقوام کی تاریخی، تمدنی اور معاشرتی اقدار کا حصہ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ آج ہم جو شجر کاری کر رہے ہیں اور جو پودے لگا رہے ہیں وہ کل تناور درخت بنیں گے اور ہمیں آکسیجن مہیاکرائیں گے ۔ چودھری زبیر احمد نے کہا کہ چوہان بانگر وارڈ کو ہم مثالی وارڈ بنا کر دکھائیں گے اوراس سمت میں ہم مسلسل کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چوہان بانگر کے اسکول میں گزشتہ برس ہم نے جو پودے لگائے تھے وہ آج درخت کی شکل اختیار کرتے جارہے ہیں ۔ تاہم شجر کاری کے دوران ایک بات جو سب کو دھیان میں رکھنی ہے وہ یہ ہے کہ پودے لگانے کے بعد بعض لوگ ان کی حفاظت نہیں کرتے جس کے سبب وہ مرجھا جاتے ہیں ہم اس بات کا خاص خیال رکھتے ہیں کہ پودوں کو مسلسل پانی دیا جائے کھاد وغیرہ کا بھی دھیان رکھا جائے ۔ چودھری زبیر احمد نے کہاکہ ہم وارڈ کی ترقی کیلئے اپنی خدمات دیتے رہیں گے ۔ شجرکاری کے بعد کونسلر شگفتہ چودھری نے ہندی اور اردو میڈیم کی دونوں پرنسپلز شمیم آرا ، اور ممتاز بیگم کے ساتھ اسکول کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر فن باغبانی کے سپر وائزر عابد بھی موجود رہے۔ شجرکاری کو کامیاب بنانے میں ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید ، ڈیمپل کمار، جرار احمد ، مقیم احمد ، رائو نوید ، اسلم ملک ، شکیل احمد ،وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں ۔