دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھے اس قابل سمجھا کہ ایک بڑی ذمہ داری دے دی اس کو میں بخوبی احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے پارٹی کو مضبوط کروں گا:صدام پردھان جی
نئی دہلی:27 فروری (سفیر بھارت بیورو) جعفرآباد کے نوجوان لیڈر صدا م پردھان کو عا م آدمی پارٹی (یوتھ ونگ دہلی پردیش)کا نائب صدر نامزد کیا ہے جس سے علاقے کے لوگوں خصوصا نوجوانوں میں خوشی کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔واضح رہے کہ مقامی سطح پر آپ سے مختلف عہدوں کی ذمہ داری نبھاتے رہے اور اس سے پہلے کانگریس پارٹی میں بلاک صدر(یوتھ کانگریس) سے دہلی پردیش کانگریس کے سیکریٹری اور 2012 میں پہلی مرتبہ لوک سبھایوتھ کانگریس کے الیکشن میں جیت حاصل کرکے جنرل سیکریٹری بنے۔این ایس یو آئی کے ریاستی سیکریٹری اور دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹ میں اوبی سی سیکریٹری سے نامزد ہوئے تھے۔انہیں کارکردگی کی بنیاد پر عام آدمی پارٹی کے لیڈران نے ان پر اعتماد کیا اور آپ یوتھ دہلی اسٹیٹ میں نائب صدر کی ذمہ داری دی۔عام آدمی پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری و راجیہ سبھا ممبر ڈاکٹر سندیپ پاٹھک نے امید ظاہر کی کہ صدام پردھان چونکہ نوجوان لیڈر ہیں اس لئے وہ نہ صرف اپنی ذمہ داری نبھائیں گے بلکہ زمینی سطح پر پارٹی کو بھی مضبوط کریں گے۔سیلم پور کے رکن اسمبلی عبدالرحمن نے کہا کہ صدام پردھان سیاسی نوجوان ہی نہیں بلکہ سماجی رہنما بھی ہیں جو وقفے وقفے سے عوامی فلاح و بہبود کے لئے اپنی خدمات انجام دیتے رہتے ہیں۔عام آدمی پارٹی جوائن کرنے کے بعد سے وہ مسلسل محنتیں کررہے ہیں جس کے نتیجے میں پارٹی کے لیڈران نے انہیں یوتھ کی ذمہ داری دے دی،مجھے یقین ہے کہ جس طرح ابھی تک متحرک تھے مستقبل میں مزید فعالیت نظر آئے گی۔یوتھ ونگ کے دہلی پردیش صدرپنگج گپتا نے کہا کہ صدام پردھان کے آنے سے مجھے امید ہے کہ یوتھ جنریشن جس طرح ان سے جڑی ہوئی ہے وہ یوتھ ونگ کے ساتھ بھی منسلک ہوگی اور پارٹی میں جان آئے گی۔ڈپٹی میئر آل محمد اقبال نے ان کے نائب صدر بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں انہیں طویل عرصے سے جانتا ہوں وہ بہت محنت کرتے ہیں،ان کے آنے سے یوتھ میں مزید مضبوطی آئے گی۔صدام پردھان نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھے اس قابل سمجھا کہ ایک بڑی ذمہ داری دے دی اس کو میں بخوبی احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے پارٹی کو مضبوط کروں گا۔ان کے علاوہ دہلی کے وزیر گوپال رائے،وزیر سوربھ بھاردواج،وزیر عمران حسین،وزیر آتشی،وزیر راج کمار آنند،وزیر کیلاش گہلوت اور ارکان اسمبلی دلیپ پانڈے، مہیندرسنگھ گوئل اور حاجی یونس کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور نائب صدر بننے کی راہ ہموار کی۔