Safir e Bharat

ذاکر حسین دہلی کالج مارننگ میں موٹیویشنل لیکچر کا انعقاد

مسابقتی امتحان میں کامیابی کیلئے وقت محنت اور ایمانداری کا انو یسٹمنٹ کریں : شرد منی ٹھاکر

نئی دہلی :27 فروری (سفیرِ بھارت بیورو)وکست بھارت @ 2047 کی ایکٹیویٹیز کے تحت بزم ادب شعبہ اُردو ذاکر حسین دہلی کالج مارننگ آئی کیواے سی ایجیس کے زیر اہتمام موٹیویشنل لیکچر کا انعقاد کیاگیا۔جس میں موٹیویشنل اسپیکر شرد منی ٹھاکر ، ڈائریکٹر شرد منی ٹھاکر جغرافی کلاسس فار یو پی ایس سی نے شرکت کی۔پروگرام کی ابتدا میں پروفیسر محمد جعفر احراری نے محترم مہمان کو ہدیہ گل پیش کیا۔پروگرام کی شروعات اور استقبال بزم ادب کے صدر ڈاکٹر ہردے بھانو پرتاب نے کی۔انھوں نے کہا کہ وکسی بھارت2024@ ابھیان کے تحت وزیراعظم نے بھارت کو نئی اونچائیوں تک لے جانے کا جو خواب دیکھا ہے اسے ہم سب مل کر ایک دن ضرور پورا کریں گے۔اس راہ میں نوجوان طبقہ کی خدمات یقینی طور پر میل کا پتھر ثابت ہوں گی۔شعبہ اردو ذاکر حسین دہلی کالج سے نکلنے والا ایک ایک بچہ اپنے ملک کی ترقی میں نمایاں رول ادا کریگا۔ شعبہ کے سینئر استاد پروفیسر محمد جعفر احراری نے مہمان اسپیکر کا تعارف پیش کیا اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔سول سرویس مسابقتی امتحان کی تیاری سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوے مہمان مقرر نے امتحان کا پیٹرن ،امتحان کی تیاری کے مدارج ،مقررا وقت کا صحیح استعمال کا طریقہ کار،اہم نصابی اسٹڈی میٹریل سیاستفادہ کرنے کی صلاح دی اور کہا کہ مسابقتی امتحان کی تیاری کے لیے ایمانداری سے کم از کم ڈیڑھ سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔ اور کہا کے کامیابی کے لیے وقت کا صحیح استعمال کریں ، زندگی کے تمام چیلنجس کو قبول کرتے ہوے آگے بڑھنے کا جذبہ برقرار رکھیں۔امتحان کی تیاری کے لیے طلباء وطالبات کو یہ کہا کہ اس راہ میں بنیادی کام این سی آر ٹی کی نہم، دہم، گیارہویں اور بارہویں کی کتابوں کا مطالعہ ہے۔ علاوہ ازیں حالاتِ حاضرہ کے لئے ہر روز اخبار کی تازہ ترین خبروں کی جانکاری رکھنا بہت ضروری ہے۔ انھوں نے طلبہ کو یہ بھی نصیحت دی کہ ڈیجٹیل پلیٹ فارم سے استفادہ کرنے کی بجائے کتابوں کے مطالعہ پر زیادہ زور دیں۔مذید انھوں نے یہ کہا کہ اس مسابقتی امتحان میں کامیابی کے لیے وقت محنت اور ایمانداری کا انویسٹمنٹ ضروری ہے۔ساتھ ہی انھوں نے عزم مصمم ،مستقل مزاجی ،ایمانداری سے مطالعہ ،حالات حاضرہ پر نظر،سادگی اور ایمانداری کے ساتھ وقت کا صحیح استعمال کا مشورہ دیا۔اپنی ذاتی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ،معتدل بلیسنگ طریقہ سے ، سادگی کو ضروری قرار دیا۔آخر میں ٹیچر انچارج ڈاکٹر اعلم شمس نے اظہار تشکر  کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شعبہ اردو کی جانب سے یہ پہلا اس نوعیت کا پروگرام منعقد کیا گیا لیکن اب مسلسل اس طرح کے پروگرام منعقد کیے جاتے رہیں گے۔تاکہ یہاں سے نکلنے والے طلبہ کو اپنی اگلی منزل کی راہ کا انتخاب کرنے کے لیے کسی مصیبت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس پروگرام میں اردو کے علاوہ شعبہ فارسی کے اساتذہ اور طلباء نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر سلیم جاوید،ڈاکٹر سفینہ بیگم ،ڈاکٹر معین الدین ،ڈاکٹر شاہانہ مریم شان ،ڈاکٹر عمران چودھری ،ڈاکٹر عامر اور کثیر تعداد میں طلباء وطالبات کی موجودگی پروگرام کی کامیابی کی ضمانت بنی۔

Related posts

Leave a Comment

türk reklam ajansları reklam ajansları mail adresleri istanbul en iyi reklam ajansları istanbuldaki ajanslar listesi türkiyenin en iyi ajansları reklam ajansları listesi reklam ajans şirketleri türkiye en iyi ajanslar