ہمارے شوروم غالب صاحب میں وہ عطر بھی موجود ہےجو بالی ووڈ گنگ شاہ رخ خان لگاتے ہیں جس کو دہلی کے لوگ کافی پسند کر رہے ہیں : فیضان غالب
نئی دہلی :25 اکتوبر (سفیرِ بھارت بیورو) عمدہ خوشبو لگانے کا شوق رکھنے والے افراد یوں تو دبئی اور عرب ممالک سے اپنی اپنی پسند کے عطر منگوا کر لگاتے ہیںلیکن جو لوگ ہندوستان میں رہتے ہیں ان کی اکثر خواہش رہتی ہے کہ اچھی خوشبو کہاں سے خریدیں ۔ لوگوں کی ضرورت و خواہش کو دھیان میں رکھتے ہوئے دہلی کی تاریخی جامع مسجد کے گیٹ نمبر 1 کے سامنے واقع غالب صاحب نامی عطر کے شوروم میں عطروں کی بے تحاشہ ورائٹی مناسب داموں پر دستیاب ہے ۔ ا س عطر کے شوروم میں وہ عطر بھی موجود ہیں جو دبئی اور عرب ممالک میں ہی ملتے ہیں ۔ تاہم جو لوگ خاص خوشبو لگانے کے شوقین ہیں اور ان کی قدر جانتے ہیں ان کے لئے غالب صاحب نامی عطر کا شوروم توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔شوروم کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں آپ کو عطر کی ہر اقسام آسانی سے مل جائیں گی جو نہ صرف آپ کے کپڑے مہکائیں گی بلکہ اپنی شخصیت کو بھی خوشنما بنا دے گی ۔ عطر کے تعلق سے بات کرتے ہوئے شوروم کے مالک اور مشہور عطار فیضان غالب نے بتایا کہ عطر لگانے کے بہت فائدے ہیں ہمارے شوروم میں ایسے ایسے عطر دستیاب ہیں جو طبیعت میں فرحت و نشاط اور چستی پیدا کرتے ہیں۔ خوشبو کے ذریعے آدمی کو خود بھی اور دوسروں کو بھی ایک خوش گوار احساس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج کی بھاگ دوڑ بھری زندگی میں ہرکس و ناکس ذہنی دباؤ اور ڈپریشن وغیرہ سے دو چار ہے جس کو دور کرنے کیلئے خوشبو کافی مدد کرتی ہے۔ فیضان غالب نے بتایا کہ ان کے شوروم میں جو عطر مشہور ہیں ان میں ( ایرانی روز ، ابن سینا ، امیر العود ، قلندر ، غزالی ، وائٹ عود ، الغالب ، شمائل ، القلم ، مجموعہ کستوری ، خس ، زعفران ، اور دبئی کے ٹرینڈنگ عطر موجود ہیں ۔علاوہ ازیں دہلی کے لوگوں کو وہ عطر بھی ہم مہیا کروا رہے ہیں جو بالی ووڈ کی بڑی بڑی ہستیاں لگاتی ہیں ۔مثلا ہمارے شوروم غالب صاحب میں وہ عطر بھی موجود ہےجو بالی ووڈ گنگ شاہ رخ خان لگاتے ہیں جس کو لوگ کافی پسند کر رہے ہیں ۔فیضان غالب نے بتایا کہ ان کے شوروم میں گھروں کو مہکانے کیلئے بخور دان و ہر افراد کو پسند آنے والی خوشبوئیں بھی موجود ہیں ۔شوروم صبح 11:30 بجے سے رات 12 بجے تک کھلا رہتا ہے ۔ جہاں جامع مسجد میٹرو اسٹیشن سے آسانی سے آیا جا سکتا ہے ۔