شاہ عالم صدیقی سبھاش محلہ وارڈ کے بلاک صدر نامزد
نئی دہلی :5 مارچ ( سفیرِ بھارت بیورو)بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد اور شعبہ اقلیتی کے ضلع صدر فیروز خان کی موجود گی میں شاہ عالم صدیقی کو سبھاش محلہ بلاک کا اقلیتی شعبہ کا صدر نامزد کیا ۔اس موقع پر ضلع صدر فیروز خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آج میں چودھری زبیر احمد کی موجود گی میں شاہ عالم صدیقی کو لیٹر دیکر سبھاش محلہ کی ذمہ داری دے رہا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ شاہ عالم سبھاش محلہ میں اپنا منفرد مقام رکھتے ہیں اور لوگوں کے کام آتے ہیں ۔ ان کو ذمہ داری ملنے سے کانگریس پارٹی کو لوک سبھا الیکشن اور اسمبلی الیکشن میں مضبوطی ملے گی ۔ بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدرچودھری زبیر احمد نے کہاکہ شاہ عالم صدیقی علاقے کے ذمہ دار اور کانگریس پارٹی کے تجربہ کار لیڈر ہیں انہیں بلاک صدر کی ذمہ داری دی گئی ہے جس کو وہ بخوبی نبھائیں گے ۔تاہم اپنے وارڈ میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کانگریس کے جوڑیں گے ۔ کارپوریشن کے الیکشن میں امیدوار رہے نفیس ملک نے کہاکہ جمنا پار میں کانگریس پارٹی کا کارواں دن بہ دن بڑھتا جا رہاہے جس نے نتائج آئندہ لوک سبھا اور دہلی اسمبلی الیکشن میں دیکھنے کو ملے گے۔ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید نے کہاکہ کانگریس پارٹی کی روایت رہی ہے کہ وہ سماج کے ہر طبقے کو ساتھ لیکر چلتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ اپنے اپنے علاقے میں اپنے طور پر اثر رکھنے والے لوگ کانگریس کا حصہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شاہ عالم صدیقی کافی سر گرم رہتے ہیں اور لوگوں کی بھلائی کے کاموںمیں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ہمیں پوری پوری امید ہے کہ ان کو ذمہ داری ملنے پر بابر پور ضلع کانگریس مزید مضبوط ہوگی ۔نئی ذمہ داری ملنے پر شاہ عالم صدیقی نے بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد ،ضلع صدر فیروز خان کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا اور کہاکہ آج مجھے بلاک کی ذمہ داری ملی ہے اس کو میں پوری ایمانداری کے ساتھ ادا کروں گا ۔ انہوں نے کہاکہ جب سے بابر پور ضلع کی ذمہ داری چودھری زبیر احمد نے سنبھالی ہے تب سے ضلع میں کانگریس پارٹی کا کارواں دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔ اس موقع پر سید ناصر جاوید ، ریاض الدین راجو ، جاوید برقی ، محمد عامر ، اسلم عطار ، آصف اقبال ، سرفراز عباسی ، کمال الدین ہاشمی ، سید مختار علی ، نصیر الدین بھائی ، انیس ملک ، گولڈی بھائی آشیش شرما ، محمد عارف ، پرویز بھائی ، سید سلیم ٹونکی ، رائو نوید ، رئیس انصاری ، فہیم خان ، کے علاوہ کثیر تعداد میں علاقے کے لوگ موجود تھے ۔