Safir e Bharat

عام آدمی پارٹی نے چنڈی گڑھ کے میئر کے اعلان پر روک لگانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا

نئی دہلی، یکم فروری (سفیرِ بھارت بیورو) عام آدمی پارٹی کے کونسلر کلدیپ کمار نے جمعرات کے روز سپریم کورٹ میں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کی طرف سے میئر انتخابی نتائج پر فوری روک لگانے سے انکار کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ میں خصوصی عرضی (SLP) دائر کی جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار کو چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن کا میئر اعلان کرنے پر روک لگانے کی درخواست کی گئی۔سپریم کورٹ میں دائر عرضی میں میونسپل کارپوریشن، چنڈی گڑھ کے نئے میئر کے طور پر منوج سونکر کی تقرری کے لیے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر روک لگانے کی درخواست کی گئی ہے ۔بی جے پی کے منوج سونکر منگل کے روز ہونے والے الیکشن میں میئر منتخب ہوئے تھے جس میں انہیں کانگریس-اے اے پی امیدوار کمار کو حاصل ہونے والے 12 ووٹوں کے مقابلے میں 16 ووٹ حاصل ہوئے ۔ جبکہ الیکشن میں آٹھ ووٹوں کو غلط قرار دے کر مسترد کر دیا گیا۔اس کے بعد کونسلر کلدیپ کمار نے الیکشن کے خلاف پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور نتیجہ پر روک لگانے کی درخواست کی۔ مگر ہائی کورٹ کے جسٹس سدھیر سنگھ اور جسٹس ہرش بنگر کی ڈویژن بنچ نے عرضی گزار اور جواب دہندگان کی عرضداشتوں کو سننے کے بعد نوٹس جاری کیا اور معاملے کو تین ہفتوں کے بعد سماعت کے لیے درج فہرست کیا۔عآپ کے کونسلر نے ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی نگرانی میں آزادانہ اور منصفانہ طریقے سے الیکشن کرانے کی درخواست کی تھی۔ درخواست گزار نے الزام لگایا کہ مقررہ طریقہ کار اور قواعد کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے پریزائیڈنگ آفیسر انل مسیح نے پارٹیوں کے نامزد نمائندوں کو ووٹوں کی گنتی کا مشاہدہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔”پریزائیڈنگ آفیسر نے انتہائی گھٹیا انداز میں ایوان سے مخاطب ہو کر کہا کہ انہیں الیکشن میں شامل جماعتوں کے نامزد نمائندوں سے کوئی مدد نہیں چاہئے اور وہ ووٹوں کی گنتی خود کرلیں گے ۔ عام آدمی پارٹی اور کانگریس کی طرف سے آواز اٹھائی گئی لیکن ان کی درخواستوں پر دھیان نہیں دیا گیا۔یہ معاملہ جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے سامنے آنے کا امکان ہے.

Related posts

Leave a Comment

türk reklam ajansları reklam ajansları mail adresleri istanbul en iyi reklam ajansları istanbuldaki ajanslar listesi türkiyenin en iyi ajansları reklam ajansları listesi reklam ajans şirketleri türkiye en iyi ajanslar