Safir e Bharat

ٹی جی ٹی اُردو امتحان کا ری شیڈول جاری امیدواروں میں خوشی کی لہر

اُردو پنجابی و دیگر ہندوستانی زبانوں کے محسن شمس الدین نے کہا کہ امیدواروں کو چاہئے کہ اسمارٹ منصوبہ بندی کرتے ہوئے ٹائم ٹیبل بنا کر تیاری کریں ۔ تاہم امیدوار کمپیوٹر فرینڈلی بنیں یعنی کمپیوٹر کی بیسک نالج ضرور حاصل کریں چونکہ ڈی ایس ایس ایس بی امتحان آن لائن منعقد کرتا ہے ، امتحان کے دوران ایسانہ ہو آپ کی تیاری مکمل ہو لیکن آپ کی کمپیوٹر سے ناواقفیت ہو اور امتحان دینے میں مشکلات پیش آئے

نئی دہلی :12 ستمبر (سفیرِ بھارت بیورو)ٹی جی ٹی اُردو امتحان کی تیاری کر رہے امیدواروں کے چہرے اس وقت خوشی سے کھل اٹھے جب دہلی سب آرڈینیٹ سروسز سلیکشن بورڈ (ڈی ایس ایس ایس بی) نے جمعرات کے روز امتحان 2024 کا ری شیڈول جاری کیا ۔ واضح رہے کہ دہلی کے سرکاری اسکولوں میں نوکری کے خواہش مند امیدوار گزشتہ ماہ سے ٹی جی ٹی اُردو امتحان کی تیاریوں میں جی جان سے لگے ہوئے تھے اور امتحان 27 اگست 2024 کو منعقد ہونا تھا لیکن امتحان سے چار روز قبل یعنی 23.08.24 کو ڈی ایس ایس اسی بی کی جانب سے ایک سرکلر جاری ہوا تھا جس میں امتحان کو منسوخ کر دیا گیا تھا جس سے امیدواروں کے چہرے مایوس ہوگئے تھے ۔ امتحان میں زیادہ سے زیادہ امیدواروں کی کامیابی اور دہلی کے سرکاری اسکولوں میں اُردو اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کیلئے جہاں ایک جانب مختلف تنظیموں کے عہد دران و محبان اُردو امیدواروں کی حوصلہ افزائی اور ان کی مدد کرنے میں سر گرم تھے انہوں نے یہ بات واضح کر دی تھی کہ امتحان کی منسوخی ضرور ہوئی ہے لہذا امیدواروں کو اپنی تیاری جاری رکھنی چاہئے کیونکہ امتحان کبھی بھی منعقد ہو سکتا ہے ۔ تاہم آج جب امتحان کا ری شیڈول جاری ہوا ہے ان کی پیشین گوئی ٹھیک ثابت ہوئی ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق اب ٹی جی ٹی اُردو کا امتحان 13.10.2024بروز اتوار کو منعقد ہوگا ۔امتحان کے ری شیڈول کے تعلق سے بات کرتے ہوئے اُردو پنجابی و دیگر ہندوستانی زبانوں کے محسن شمس الدین نے کہا کہ اگست ماہ میں جب امتحان کی منسوخی کا نوٹس جاری ہوا تھا اس وقت ہم نے امیدواروں سے اپیل کی تھی کہ ٹی جی ٹی اُردو کے امیدوار مایوس نہ ہوں بلکہ وہ دوگنی رفتار سے اپنی تیاری جاری رکھیں اور یہ بات ذہن میں ضرور رکھیں کہ امتحان کی تاریخ کا اعلان کبھی بھی ہو سکتا ہے ۔ شمس الدین نے کہا کہ ہم نے یہ بھی کہا تھا کہ منسوخی کا نوٹس دیکھنے کے بعد امیدوار دو زمروں میں تقسیم ہو جائیں گے ۔ ایک وہ جوتیاری کو روک دیں گے ، سستی کا مظاہرہ کر وقت برباد کریں گے ، اور دوسرے وہ جو مسلسل تیاری جاری رکھیں گے اور جو تیاری میں کمی بیشی رہ گئی تھی اس کو مکمل کریں گے ۔ تاہم جو تیاری جاری رکھیں گے ان کی کامیابی کے امکان ضرور ہوں گے ۔امیدواروں سے اپیل کرتے ہوئے شمس الدین نے کہا کہ امیدواروں کو چاہئے کہ اسمارٹ منصوبہ بندی کرتے ہوئے ٹائم ٹیبل بنا کر تیاری کریں ۔ تاہم امیدوار کمپیوٹر فرینڈلی بنیں یعنی کمپیوٹر کی بیسک نالج ضرور حاصل کریں چونکہ ڈی ایس ایس ایس بی امتحان آن لائن منعقد کرتا ہے ، امتحان کے دوران ایسانہ ہو آپ کی تیاری مکمل ہو لیکن آپ کی کمپیوٹر سے ناواقفیت ہو اور امتحان دینے میں مشکلات پیش آئے۔ امتحان کے دوران کمپیوٹر میں ماوس یا کی بورڈ کی کوئی کمی ہو تو وقت رہتے ٹھیک ہوجائے یا بدلوا لیا جائے ۔ بہر کیف آج ہم سب کیلئے خوشی کی بات ہے کہ ڈی ایس ایس ایس بی نے ٹی جی ٹی اُردو اور پنجابی امتحان کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے ۔اب امیدواروں کو چاہئے کہ وہ خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنی اپنی تیاری تیز کر دیں چونکہ وقت بہت کم ہے ۔ واضح رہے کہ اس بار ڈی ایس ایس ایس بی (دہلی سب آرڈینیٹ سروسز سلیکشن بورڈ) کی جانب سے بھرتی 2024 کے لیے ٹی جی ٹی اُردو کی کل 626 اسامیاں نکالی گئیں ہیں۔ امتحان کا ری شیڈول جاری ہونے سے امیدواروں سمیت اردو دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

türk reklam ajansları reklam ajansları mail adresleri istanbul en iyi reklam ajansları istanbuldaki ajanslar listesi türkiyenin en iyi ajansları reklam ajansları listesi reklam ajans şirketleri türkiye en iyi ajanslar